‏کھیل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏کھیل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 19 دسمبر، 2022

فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا

 دوحہ: فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بن گیا۔



لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا۔

مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2، 2 گول سے برابر رپا۔ارجنٹینا کی جانب سے کپتان میسی نے 23 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

فرانس کی جانب سے امباپے نے 80 ویں میں منٹ میں پینلٹی پر ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا اور 81 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو ختم کر دیا۔

پینلٹیز سے قبل کھیلے جانے والے پہلے اضافی ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔ البتہ دوسرے اضافی ہاف (108 ویں منٹ) میں میسی نے ارجنٹینا کو ایک بار برتری دلائی جس کو امباپے نے میچ کے آخر لمحات (118 ویں منٹ) میں برابر کردیا۔

مزید پڑھیں

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن، انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ



کراچی (جھمرہ ٹائمز) - کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش بلے بازوں کا ذمہ دارانہ کھیل دیکھنے میں آیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر کلین سویپ کی تلوار لٹک گئی۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہو گیا۔

انگلینڈ  نے آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر  نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بین فوکس 64، اولی پوپ 51  اور بین اسٹوکس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری  بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی اسپنرز نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ   کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے نعمان علی  اور ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ابرار احمد نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

مزید پڑھیں

تمام جملہ حق بحقوق محفوظ ہیں۔ © صحت اور علاج | تقویت یافتہ ساقی سٹوڈیوز
ڈیزائن | ثاقب منظور ساقی ساقی سٹوڈیوز